کراچی: تفتیشی ذرائع کے مطابق گلشن اقبال میں پان کی دکان پر ڈکتی کے دوران ڈی ایس پی موجود تھا۔
کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پان کی دکان پر لوٹ مار کرنے والی پولیس پارٹی کی گرفتاری کے معاملے پر تفتیشی ذرائع نے اہم انکشافات کردیے ہیں۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق ڈکیتی کے دوران ڈی ایس پی ظفر خود بھی موجود تھا، دو جون کو ہونے والی ڈکیتی میں باپ اور بیٹا ملوث تھے۔
ذرائع کے مطابق رفتار ڈی ایس پی کو دو سال پہلے موبائل الاٹ ہوئی تھی۔ تفتیشی ٹیم نے موبائل ٹریکر سے لوکیشن چیک کرلی، واردات کے وقت پولیس موبائل کرائم سین پر موجود تھی۔
تفتیشی ذرائع نے ڈی ایس پی کو شناخت کرلیا ہے، ڈی ایس پی کے دو پرائیویٹ ملازم رافع اور بلال بھی ڈکیتی کے وقت موجود تھے۔
تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ اے وی سی سی نے ڈی ایس پی اور اس کے بیٹے کو ڈسٹرکٹ ایسٹ تفتیشی ٹیم کے حوالے کردیا ہے جب کہ تفتیشی پولیس نے ڈی ایس پی اور اس کے بیٹے کو مقدمے میں باقاٸدہ طور پر گرفتار کرلیا ہے۔
