ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’جگرا‘ کی ریلیز ملتوی، نئی تاریخ سامنے آگئی

 ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’جگرا‘ کی ریلیز ملتوی کردی گئی، فلم رواں برس 27 ستمبر کو ریلیز کیلئے شیڈول تھی۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق فلم کی ریلیز کو مزید دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے اور یہ اب 11 اکتوبر 2024 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

’جگرا‘ کو نامور ڈائریکٹر وسن بالا بنارہے ہیں جو اپنی منفرد فلموں جیسے ’مرد کو درد نہیں ہوتا‘ سے مشہور ہیں۔

فلم میں عالیہ بھٹ کے ساتھ ویدانگ رائنا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جنہوں نے حال ہی میں ’آرچیز‘ سے اپنا بالی وڈ ڈیبیو کیا ہے۔

عالیہ بھٹ نے فلم میں اداکاری کے ساتھ کو پروڈیوسر کی ذمہ داری بھی نبھائی ہے اور ’ڈارلنگز‘ کے بعد یہ ان کے پروڈکشن کیریئر کی دوسری فلم بن گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں