آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 32 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے یوگینڈا کو 9 وکٹ سے شکست دے دی۔
ٹاروبا کے برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر یوگینڈا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ،یوگینڈا نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 41 رنز کا ہدف دیا ہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 3 جبکہ مچل سینٹینر، ٹرینٹ بولٹ اور راچن رویندرا نے 2، 2 وکٹ حاصل کیے۔
ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 41 رنز بنائے۔
واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے گروپ سی سے افغانستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کر چکی ہیں۔
