ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لکی مروت : انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن  کے دوران ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈرہلاک

بنوں : لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا ایک اہم دہشت گرد کمانڈر  ہلاک کر دیا گیا ۔

بنوں کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے یہ آپریشن اتوار کو کیا جس میں اہم کمانڈر کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے ۔ آپریشن ملنگ اڈہ کے قریب تاجوری روڈ پر کیا گیا جس کے بعد وہاں چھپے مسلح دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ میں اہم ٹی ٹی پی کمانڈر ولی اللہ مارا گیا، جبکہ دیگر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ہلاک دہشت گرد بچکان احمد زئی ضلع لکی مروت کا رہائشی تھا۔ سی ٹی ڈی نے اس کے قبضے سے اسلحہ اور دو دستی بم برآمد کر لیے۔

ولی کالعدم ٹی ٹی پی ٹیپو گل گروپ کا مقامی کمانڈر تھا اور کمانڈر عتیق الرحمان عرف ٹیپو گل مروت کا داماد تھا۔

وہ سی ٹی ڈی بنوں، ڈی آئی خان اور مقامی پولیس پر بم دھماکوں اور پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔

دریں اثنا، انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے ایک بیان میں کہا کہ 12 جون کو، خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروت میں آئی بی او کے دوران 11 دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے۔

آئی بی او اسی ضلع میں حالیہ دیسی ساختہ بم دھماکے کے ردعمل میں کیا گیا جس میں کیپٹن محمد فراز الیاس اور صوبیدار میجر محمد نذیر سمیت 7 بہادر جوان شہید ہو گئے تھے ۔

فوج کے میڈیا ونگ نے کہا کہ “علاقے میں دہشت گردوں  کو ختم کرنے کے لیے کلین آپریشن کیا جا رہا ہے۔” آئی ایس پی آر نے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں