ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں جنوبی افریقا کی ایک رن سے دوسری جیت

کنگز ٹائون میں نیپال کے خلاف کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے گروپ ڈی کے میچ میں جنوبی افریقا نے ایک رنز سے جیت اپنے نام کی جو اسکی ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں ایک رنزسے دوسری جیت ہے۔ ابھی تک ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں چھ مرتبہ ایک رنزسے کامیابیاں حاصل کی جاچکی ہیں۔
ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے جنوبی افریقا نے مقررہ20 اوور میں سات وکٹ پر 115 رنزبنائے تھے۔نیپال نے مقررہ 20 اوور میں سات وکٹ پر114 رنزبنائے جسکی وجہ سے اسے ایک رنزسے شکست ہوئی۔میچ کی آخری دوبالوں پر نیپال کو ایک رنزکی ضرورت تھی مگر اونیل بارٹ مین کی ان دونوں گیندوں پر گلشن جھاکوئی رنزنہیں بناسکے بلکہ آخری بال پر وہ رنزآئوٹ ہوگئے۔

ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میںایک رنزسے پہلی جیت حاصل کرنے والی ٹیم جنوبی افریقا ہی کی تھی۔نیوزی لینڈ کے خلاف لارڈز میںـ9 جون2009 کو ہوئے میچ میں اس نے ایسا کیا تھا ۔ اس میچ میںجنوبی افریقا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں سات وکٹ پر128 رنزبنائے تھے۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 127 رنزبنائے جسکی وجہ سے اسے ایک رنزسے ہار ملی۔ میچ کی آخری گیند پر چار رنزدرکار تھے۔ جیکب اورم نے وین پارنیل کی اس بال پر تیسرا رنزلینے کی کوشش کی اور رنزآئوٹ ہوگئے۔

ایک ر نز سے ہارنے کے بعد نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف برج ٹائون میں8 مئی2010 کو ایک رنزسے جیت اپنے نام کی تھی۔ اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوور میں سات وکٹ پر 133 رنزبنائے تھے ۔ پاکستان نے مقررہ20 اوور میں سات وکٹ پر132 رنزبنائے جسکی وجہ سے اسے ایک رنزسے شکست ہوئی۔میچ کی آخری گیند پر پاکستان کو دو رنزکی ضرورت تھی عبد الراحمن کو میچ کی آخری گیند پر ایان بٹلر نے مارٹن گپٹل کے ہاتھوں کیچ کراکے اپنی ٹیم کو ایک رنزسے جیت دلائی تھی۔

بھارت نے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں دو مرتبہ ایک رنزسے جیت حاصل کی ہے۔ اس نے پہلی مرتبہ ایسا جنوبی افریقا کے خلاف کولمبو میں2 اکتوبر2012 کو ہوئے میچ میں کیا تھا۔ اس میچ میں بھارت نے پہلی بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں چھ وکٹ پر152 رنزبنانے کے بعد جنوبی افریقا کو 19.5 اوور میں151 رنزکے اسکور پر آئوٹ کردیا تھا۔ میچ کی آخری دو گیندوں پر جنوبی افریقا کو دو رنزکی ضرورت تھی ۔ ایشا تب ممکن ہوا تھا جب آخری اوور کی چوتھی بال پر لکشمی پتی بالا جی کی بال پر مورین مورکیل چھکا لگانے میں کامیاب رہے تھے۔ پانچویں بال پر وہ بولڈ ہوگئے اور انکی ٹیم ایک رنزسے میچ ہارگئی۔

بنگلا دیش کے خلاف بنگلور میں23 مارچ 2016 کو ہوئے میچ میں بھارت نے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں دوسری مرتبہ ایک رنزسے جیت حاصل کی تھی۔ اس میچ میں بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں سات وکٹ پر 146 رنزبنائے تھے۔ بنگلا دیش نے مقررہ 20 اوور میں نو وکٹ پر145 رنزبنائے تھے جسکی وجہ سے اسے ایک رنزسے شکست ہوئی تھی۔ میچ کے آخری اوور میں بھارت کو گیارہ رنزاور آخری تین گیندو ںپر دو رنزدرکار تھے۔ ہاردک پانڈیہ نے دو بالوں پر دو وکٹ لئے جبکہ میچ کی آخری بال پر مستفیض الرحمن ر نز آئوٹ ہوئے۔

پرتھ میں زمبابوے نے پاکستان کے خلاف 27 اکتوبر2022 کو ہوئے میچ میں ایک رنزسے جیت اپنے نام کی تھی۔ اس میچ میں زمبابوے نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں آٹھ وکٹ پر130 رنزبنائے تھے۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوور میں آٹھ وکٹ پر129 رنزبنائے جسکی وجہ سے اسے ایک رنزسے شکست ہوئی۔ پاکستان کو آخری دو گیندوں پرتین رنزکی ضرورت تھی۔ براڈ ایونس نے پانچویں بال پر محمد نواز کو آئوٹ کرکے سنسنی پیدا کردی تھی۔ شاہین شاہ آفریدی آخری بال پر دوسرا رنزلیتے ہوئے رنز آئوٹ ہوگئے تھے جسکی وجہ سے زمبابوے نے اس میچ میں ایک رنزسے جیت اپنے نام کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں