ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بابراعظم نے ورلڈ کپ میں ناکامی کا ملبہ پچز پر ڈال دیا

فلوریڈا: قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ورلڈ کپ کے دوران ٹیم کی ناکامی کا بدلہ پچز پر ڈال دیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بابرعظم نے آئرلینڈ کے خلاف میچ جیتنے کے بعد نیوز کانفرنس میں کہا کہ امریکا میں پچز بیٹرز کے لیے مشکل تھیں، آئی سی سی کو چاہیے کہ فرینڈلی پچز بنائے۔

بابراعظم نے کہا کہ میگا ایونٹ میں صرف پاکستانی ٹیم ہی نہیں، دیگر ممالک کی ٹیموں کے بیٹرز کو بھی کھیلنے میں مشکل درپیش آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ناکامی ک ی ذمے داری لینے کو تیار ہوں لیکن باقی کھلاڑیوں کو بھی اس شکست کی ذمے داری لینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کسی ایک کھلاڑی پر ورلڈ کپ کی ناکامی کا ملبہ نہیں ڈالنا چاہیے، ہم نے بطور ٹیم اس ٹورنامنٹ میں اچھی کرکٹ نہیں کھیلی۔ مائنڈ سیٹ نہیں ہمیں گیم کی آگاہی کی ضرورت ہے، ہم نے اہم موقع پر چانسز گنوائے۔

قومی ٹیم کے کپتان کا مزید کہنا تھا کہ واپس جا کر چیئرمین سے بات کروں گا، وہ جو پوچھیں گے اس کا جواب دوں گا۔ عماد اور محمد عامر نے اس ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دی، محمد عامرسینئر بالر ہے اس کو تجربہ ہے کہ کیسے بالنگ کرنی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں