ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لوگ بجلی بل اور اسکول فیسیں نہیں دے سکتے، حکومت نے کھربوں کے ٹیکس لگادیے، شیخ رشید

disintegrate

راولپنڈی: شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہری بجلی بل اور اسکول فیسیں دینے کے قابل نہیں ہیں جب کہ حکومت نے کھربوں کے ٹیکس لگادیے ہیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں عیدالاضحیٰ کی نماز کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ملک کے مسائل حل نہیں ہو رہے ہیں، اس کے لیے تمام اداروں اور لوگوں کو ایک جگہ اکٹھا ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کھربوں روپے کے ٹیکس وفاقی بجٹ میں لگا دیے ہیں جب کہ لوگ بجلی کے بلز اور اسکولوں کی فیس تک ادا نہیں کر سکتے۔ حکومت نے 24 کروڑ عوام کو بجلی کی تار پر لٹکا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی وجہ سے ملک کھڈے میں گر گیا ہے۔ ملک عوام سے ہوتا ہے، کسی ایک سے نہیں۔ نواز شریف کے پلے نہیں دھیلہ کردی میلہ میلہ۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں 30 اگست تک سیاست سے دُور ہوں، میرا سیاسی تجزیہ کہتا ہے کہ انہیں چاپلوسی کرنے والا وزیراعظم چاہیے۔ مذاکرات کا وقت گزر چکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں