ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مودی حکومت نے کشمیریوں کوعید الاضحی کی نماز کی ادائیگی سے روک دیا

سری نگر (اے پی پی)نریندر مودی کی فرقہ پرست بھارتی حکومت نے کشمیری مسلمانوں کو عید گاہ سرینگر میں ایک مرتبہ پھر عید الاضحی کی نماز کی ادائیگی سے روک دیا ہے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھی آج بروز پیر عید الاضحی منائی جائے گی۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مقبوضہ علاقے کے وقف بورڈ نے عید گاہ میں نماز عید کے انتظامات نہیں کیے ہیں ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی ایک رہنما کی سربراہی میں قائم وقف بورڈ عید گاہ کی اپ گریڈیشن اور مرمت کے بہانے کشمیریوں کو یہاں مسلسل نماز عید کی ادائیگی سے روک رہا ہے۔دریں ا ثنا انجمن اوقاف جامع مسجدسری نگر نے وقف بورڈ کے رویے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈ نے عید گاہ کی مرمت کا کام ایک برس سے زائد عرصے سے لٹکا رکھا ہے اور بار بار کی درخواستوں کے باوجود کام مکمل نہیں کیا جا رہا ۔ انجمن اوقاف جامع مسجد نے مزید کہا کہ اس نے نماز عید کے انتظامات کے لیے وقف بورڈ کو کئی خطوط بھی لکھے جنہیں بدقسمتی سے نظر انداز کر دیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ انجمن اوقاف جامع مسجد نے عید گاہ کے بجائے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں صبح نو بجے عید نماز ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمرفاروق صبح 8 بجے خطبہ دیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں