سینٹ لوشیا: ٹی 20 ورلڈ کپ کے 38 ویں میچ میں سری لنکا نے نیدرلینڈز کو شکست دےدی۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیدرلینڈز کی پوری ٹیم سری لنکا کے 201 رنز کے جواب میں 16.4 اوورز میں 118 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ مائیکل لیوٹ اور اسکاٹ ایڈورڈز 31،31 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، میکس اور سائبرینڈ نے 11،11 رنز بنائے، آریان دت 10 اور وکرم جیت سنگھ نے 7 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے نوان تھشارا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ونندو ہسارنگا اور متھیشا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
قبل ازیں سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے تھے، جس میں پہلی وکٹ صفر پر گری جب پتھم نسانکا میچ کی دوسری بال پر آؤٹ ہو گئے، کشال مینڈس نے 46 رنز بنائے، کمینڈو مینڈس 17، ڈی سلوا 34، اینجلیو میتھیوز 30 اور ونندو ہسارنگا نے 20 رنز بنائے۔
سری لنکا کے اسالنکا کی 21 گیندوں پر 5 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے 46 رنز کی جارحانہ اننگز سب سے نمایاں تھی۔
نیدرلینڈز کے وین بیک نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کنگما، آریان دت، میکرین اور ٹم پرنگل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
