ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بجٹ: فچ نے پاکستان میں مزید مہنگائی کی پیش گوئی کردی

اسلام آباد: بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فِچ نےپاکستان میں مہنگائی کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ کے بعدآئندہ مالی سال 2024-25 میں پاکستان میں مہنگائی 12 فیصد اور شرح سود 16 فیصد تک  بڑھنے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فچ  کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کے بعد آئی ایم ایف سے معاہدے کی امید بہتر ہے، اگلے مالی سال مالیاتی اہداف حاصل ہونا واضح نہیں ہے، حکومتی اقدامات سے بیرونی ادائیگوں پر دباو ٴکم ہوگا مگر ترقی کی شرح توقع سے کم رہ سکتی ہے۔

فچ کے مطابق فروری میں انتخابات کے بعد سے پاکستان کی ادائیگیوں کی صورتحال مسلسل بہتر ہو رہی ہے،زرمبادلہ کے نظام میں بہتری سے بیرون ملک سے ترسیل زر میں بہتری آئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں