ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مریم نواز کا صفائی مہم میں شامل عملے کوایک ماہ کی تنخواہ انعام میں دینے کا اعلان

 اسلام آباد: وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے  تین روزہ خصوصی صفائی مہم میں شامل افسران اور عملے کے لیے ایک ماہ کی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان کردیا۔ 

مریم نواز نےعید صفائی مہم کی تمام ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’شاباش ٹیم پنجاب، شاباش‘‘ ، آپ نے عوام کی مثالی خدمت کرکے ستھرا پنجاب کی نئی تاریخ لکھ دی۔

وزیراعلیٰ نے   تین روزہ خصوصی صفائی مہم میں شامل افسران اور عملے کے لیے ایک ماہ کی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان  کرتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی میں جس طرح آپ نے عوام کی خدمت کی، وہ قابل تعریف اور قابل فخر ہے۔

وزیر اعلی نے  تمام میونسپل اداروں، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سمیت تمام افسران اور عملے کو خراج تحسین پیش کیا۔

مریم نواز نے منتخب نمائندوں، میڈیا اور عوام کا بھی شکریہ ادا کیا  جنہوں نے اداروں کا ساتھ دے کر اس مہم کو کامیاب بنایا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں