ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان میں ٹک ٹاک کی بندش، پی ٹی اے سے جواب طلب

پشاور: ہائی کورٹ نے پاکستان میں ٹک ٹاک بندش سے متعلق کیس میں پی ٹی اے سے جواب طلب کر تے ہوئے کیس کی سماعت 26 جون تک ملتوی کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے سماعت کی، جہاں پیمرا کے وکیل نے  کہا کہ ٹک ٹاک کو ریگولیٹ ہم نہیں کرتے پی ٹی اے کرتا ہے، جس پر عدالت نے پی ٹی اے سے جواب طلب کیا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ توہین مذہب مواد پر پابندی لگائی جائے، پاکستان میں ٹک ٹاک کا بہت زیادہ استعمال ہے، دنیا میں زیادہ استعمال کرنے والے دو ممالک میں پاکستان شامل ہے۔

 ٹک ٹاک کے وکیل نے کہا کہ خط میں واضح ہے پی ٹی اے کو غیر مناسب مواد ہٹانے کا پورٹل دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں