ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل کوفلسطینیوں پر جاری سفاکیت کی قیمت اداکرنی پڑے گی، حماس

Sabotage Ceasefire Efforts

غزہ:رہائشی علاقوں پرجاری سفاک اسرئیلی فوج کے وحشیانہ حملوں پر حماس نے شدیدردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب اسرائیل کوفلسطینی مسلمانوں پرڈھائے جانے والی جارحیت کی قیمت بہرصورت اداکرنی پڑیگی۔

ایک غیر ملکی میڈیا کے مطابق مزاحمتی تنظیم نے کہا ہے کہ غزہ کے مصوم اور نہتے لوگوں کے خلاف درندہ سفت اسرائیل نے ظالمانہ حملے بدستورجاری رکھے ہوئے ہیں، صہیونی فوج نے شاطئی، المواسی اور رفح میں ایک بار پھر قتل عام کیا۔

حماس کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جرائم کے خلاف عالمی برادری کی خاموشی کے بجائے مؤثر عملی اقدام کی نہ صرف ضرورت ہے بلکہ عالمی برادری عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں، جنگی جرائم رکوانے کے لیے قابض اسرائیلی فوج پر دباؤ ڈالے۔انہوں دوٹوک واضح کردیا کہ سفاک اور درندہ صفت اسرائیل کوفلسطینیوں پرکیے جانے والے مظالم کی قیمت ہر صورت میںچکانی ہوگی۔ علاوہ ازیں انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی جارحیت فلسطینیوں کے عزم و حوصلے کو نہیں توڑ سکتے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں