ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بابر اور رضوان کا سینٹرل کنٹریکٹ اے کٹیگری سے باہر ہونے کا خدشہ

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کا سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کٹیگری سے باہر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔جبکہ بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شان مسعود کپتان اور بابر اعظم بطور بیٹر کھیلیں گے۔ محمد رضوان ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر ہوسکتے ہیں۔پی سی بی نے ٹیم اور سیلیکشن کمیٹی میں بھی تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سنیٹرل کنٹریکٹ میں رد وبدل ہوگا، سینٹرل کنٹریکٹ کارکردگی کی بنیاد پر دیئے جاتے ہیں۔ذرائع کے مطابق بابر اعظم اور محمد رضوان کا سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹگری میں جگہ برقرار رکھنا مشکل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں