ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صہیونی فورسز کے رفح میں خیمہ کیمپوں پر حملے میں 25 افراد شہید ، 50 زخمی

غزہ: صہیونی فورسز نے غزہ کے جنوبی شہر رفح کے باہر بے گھر فلسطینیوں کے خیمہ کیمپوں کو نشانہ بنایا جس میں کم از کم 25 افراد شہید اور 50 زخمی ہوگئے۔

بے گھر فلسطینیوں پر اسرائیل  کے مہلک حملے جاری ہیں جس میں صرف خیمہ کیمپوں کو  نشانہ بنایا جا رہا ہے ، عالمی سطح  پر خمیہ کیمپوں کو نشانہ بنانے پر شدید مذمت کی جارہی ہے لیکن اسرائیلی اتحادی امریکا بھی اس کی مخالفت کے لیے سامنے آگیا ۔

عینی شاہدین جن کے لواحقین رفح کے شمال میں واقع ریڈ کراس فیلڈ ہسپتال کے قریب بمباری میں  شہید  ہوئے تھے نے میڈیا کو بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے خیموں کو باہر آنے نکلنے والوں کو نشانہ بنایا ہے ۔

عالمی کمیٹی آف دی ریڈ کراس یا آئی سی آر سی نے کہا کہ ہسپتال شہادتوں  سے بھر گیا ہے   جس میں 22  افراد شہید اور 45 زخمی تھے۔

آئی سی آر سی نے کہا کہ سینکڑوں لوگ آس پاس کے خیموں میں رہتے ہیں، جن میں ہسپتال کا عملہ بھی شامل ہے۔

رفح میں سول ڈیفنس فرسٹ ریسپونڈرز کے ترجمان احمد رضوان کے مطابق عینی شاہدین نے امدادی کارکنوں کو جمعہ کو ساحلی علاقے میں دو مقامات پر گولہ باری  کے بارے میں بتایا  جو خیمہ کیمپوں پر برسائے گئے۔

دوسری جانب غزہ میں شدید گرمی فلسطینیوں  کی صحت کے بحران  کو جنم دےگی۔

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں شدید گرمی اسرائیلی بمباری سے بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کے لیے صحت کے مسائل کو بڑھا سکتی ہے۔

ورلڈ فوڈ پروگرام نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں صاف پانی، خوراک اور طبی سامان کی کمی کی وجہ سے صحت عامہ کا ایک بڑا بحران پیدا ہو رہا ہے۔

غزہ اور مغربی کنارے کے لیے ڈبلیو ایچ او کے نمائندے رچرڈ پیپرکورن نے کہا کہ غزہ میں پانی اور صفائی کے ناقص حالات کی  وجہ سے بحران شدت اختیار کر گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آلودہ پانی اور ناقص صفائی کا تعلق ہیضہ، ڈائریا، پیچش اور ہیپاٹائٹس اے جیسی بیماریوں سے ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں