ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عدالتوں سے تاریخ پر تاریخ ملی، پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ نے بھی استحصال کیا: بیرسٹر گوہر خان

also exploited by Parliament

اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کیسز میں عدالتوں سے تاریخ پر تاریخ ملی، پارلیمنٹ سے بھی انصاف نہیں ملا، پارلیمنٹ نے بھی آج ہماری جماعت کے ساتھ استحصالی کردار ادا کیا۔

بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی سے متعلق کیسز میں عدالتوں سے تاریخ پر تاریخ ملی اور ہمیں پارلیمنٹ سے بھی انصاف نہیں ملا جب کہ پارٹی کے جنرل سیکریٹری اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔پی ٹی آئی کے قائدین اسلام آباد میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کے کیسز میں عدالتوں سے تاریخ پر تاریخ ملی، پارلیمنٹ سے بھی انصاف نہیں ملا، پارلیمنٹ نے بھی آج ہماری جماعت کے ساتھ استحصالی کردار ادا کیا۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سے فی الفور مستعفی ہونے کے مطالبے کے ساتھ چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن کے دیگر 4 افسران بھی استعفی دیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں