ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی 20 ورلڈ کپ:سپر8 مرحلے میں جنوبی افریقا کے ہاتھوں انگلینڈ کو 7 رنز سے شکست

سینٹ لوشیا: ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں جنوبی افریقا کے ہاتھوں انگلینڈ کو 7 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق سینٹ لوشیا میں ہونے والے عالمی کپ کے 45 ویں میچ میں انگلینڈ کی ٹیم 164 رنز کا ہدف حاصل کرنے کے لیے 6 وکٹیں گنوا کر صرف 156 رنز بنا سکی۔

انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ لیام لِیونگسٹون 33، کپتان جوس بٹلر 17، جونی بیئرسٹوں 16، فل سالٹ 11 اور معین علی 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سیم کرن 10 اور جوفرا آرچر 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کیشو مہاراج اور کیگیسو رباڈا نے 2، 2 جبکہ اوٹنیل بارٹمین اور اینرک نوکیے نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں انگلینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز اسکور کیے۔جنوبی افریقا کی جانب سے کوئنٹن ڈی کاک 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ڈیوڈ ملر 43، ریزا ہینڈرکس 19، ہینرک کلاسن 9، کپتان ایڈن مارکرم 1 اور مارکو جینسن 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ٹرسٹن اسٹبز 12  اور کیشو ماہراج 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے 4 جبکہ عادل راشد اور معین علی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں