آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 46 ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے امریکا کو 9 وکٹ سے شکست دے دی۔
بارباڈوس کے شہر برج ٹاؤن میں کھیلے گئے سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر امریکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، امریکا کی ٹیم 19.5 اوورز میں 128 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے آندرے رسل اور راسٹن چیز نے 3،3 اور الزاری جوزف نے 2 وکٹیں حاصل کیں ۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ہدف 10.5 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔
ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ 82 اور نکولس پورن 27 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، اس کے علاوہ جانسن چارلز 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
