ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کا سی پیک کے بعد روس کے گیم چینجر منصوبے میں شمولیت کا فیصلہ

اسلام آباد ( آن لائن )سی پیک کے بعد پاکستان نے روس کے گیم چینجر منصوبے میں شمولیت کا بڑا فیصلہ کر لیا۔پاکستان نے روس کے نارتھ ساؤتھ انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ کوریڈور منصوبے میں شمولیت پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے بات چیت اور متعلقہ طریقہ کار پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔ پاکستان نے منصوبے میں شمولیت پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ طریقہ کار پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے، ذرائع کے مطابق پاکستان نے کامیابی سے 10 لاکھ ٹن روسی خام تیل درآمد کیا ہے جبکہ پاکستان اور روسی فیڈریشن میں زراعت میں باہم تعاون کے فروغ پر بات جاری ہے۔پاکستانی کینو کی پہلی کھیپ کو ایران اور آذربائیجان کے راستے روس پہنچایا گیا، پاکستان سی پیک کے ساتھ ساؤتھ شاہراہ ریشم کوآئی ٹی سی میں استعمال کرنے پر غور کر رہا ہے، روسی فیڈریشن سے پاکستان کو لکڑی کی درآمد پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔پاکستانی طلبا کو روسی جامعات میں تعلیم کے مواقع کی فراہمی پر بھی کام جاری ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان ماحولیاتی پائیداری پر بھی بات چیت جاری ہے۔سی پیک کی طرح روس کا انٹرنیشنل نارتھ ساؤ تھ ٹرانسپورٹ کوریڈور گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے، منصوبے سے پاکستان کے ایران، آذربائیجان سمیت خطے کے دیگر ممالک سے تعلقات مستحکم ہوں گے۔ یاد رہے کہ روسی صدرولادی میرپیوٹن نے گزشتہ سال اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں پاکستان کو نارتھ ساؤتھ انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ کوریڈور شمولیت کی دعوت دی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں