ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چمپئنز ٹرافی کا شیڈول آئندہ ہفتے بورڈز سے شیئر کیاجائیگا

دبئی ( اسپورٹس ڈیسک )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول آئندہ ہفتے دیگر بورڈز سے شیئر کرے گی۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چند ہفتے قبل چمپئنز ٹرافی کا شیڈول آئی سی سی کو بھجوایا تھا۔ آئی سی سی نے شیڈول کا تفصیلی جائزہ لیا اور پی سی بی کے شیڈول میں رد و بدل نہیں کیا۔ذرائع کے مطابق 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں ہونے والی چمپئنز ٹرافی کا شیڈول آئی سی سی دیگر 7 ممالک کو اب بھجوائے گا۔پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اس میگا ایونٹ میں آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت، جنوبی افریقا، بنگلادیش ،نیوزی لینڈ اور افغانستان شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے میچز لاہور میں رکھے گئے ہیں جبکہ ایونٹ کا فائنل بھی لاہو ر میں ہی ہوگا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کو بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے سے متعلق مثبت اشارے مل رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے اب تک کسی باضابطہ پلیٹ فارم پر پاکستان نہ آنے کی بات نہیں ہوئی جبکہ دیگر ممالک کی ٹیمیں پاکستان آکر سیریز کھیل چکی ہیں۔ذرائع کے مطابق دیگر ممالک پاکستان میں شیڈول کے مطابق چمپئینز ٹرافی کے انعقاد کے خواہشمند ہیں، دیگر ٹیموں کی رضامندی کے باعث بھارت کیلیے تاخیر سے انکار مشکل ہوجائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں