ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک میں موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی فروخت میں 4فیصد اضافہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک میں ہوشربا مہنگائی کے باوجود موٹر سائیکلوں اور گاڑیوںکی فروخت میں 10 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان آٹو موٹوو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق موٹر سائیکلوں کی فروخت میں 10 فیصد اضافہ ہوا‘ رواں مالی سال 2023-24ء کے مہینے اپریل میں ایک لاکھ 7590 موٹر سائیکلیں فروخت ہوئیں جبکہ مئی میں یہ تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 18811ہو گئی‘ اٹلس ہنڈا کی فروخت میں 9 فیصد اضافہ دیکھا گیا‘ مئی میں فروخت ایک لاکھ 3297 تک پہنچ گئی، جو کہ اپریل میں95069 تھی۔ پاک سوزوکی کی فروخت میں ایک فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، اپریل میں اس کی فروخت 1684 تھی جو مئی میں بڑھ کر1696 ہو گئی۔ علاوہ ازیں رواں مالی سال 2023-24ء کے مہینے اپریل میں 10515 گاڑیاں جبکہ مئی میں10949 گاڑیاں فروخت ہوئیں اس طرح مئی میں گاڑیوں کی فروخت میں 4 فیصد اضافہہوا۔ گزشتہ مالی سال 2022-23ء کے مہینے مئی میں 5464 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں تاہم رواں مالی سال 2023-24ء کے مہینے مئی میں یہ تعداد ڈبل ہوگئی ہے جو 10949 تک جا پہنچی ہے۔ ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑیوں میں سوزوکی راوی سرفہرست ہے، جہاں رواں مالی سال اپریل کے مہینے میں صرف 11گاڑیاں ہی فروخت ہوئی تھیں وہیں مئی میں305 گاڑیاں فروخت ہوئیں‘ دوسری جانب ہنڈا بی آر وی کی اپریل میں محض 47 گاڑیاں فروخت ہوئیں جبکہ گزشتہ ماہ مئی میں138 گاڑیاں فروخت ہوئیں لیکن وہیں سوزوکی آلٹو کی فروخت میں15 فیصد کمی آئی‘ اپریل میں 4786 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں تاہم مئی میں 4062 گاڑیاں ہی فروخت ہو سکیں۔ اپریل میں سوزوکی کلٹس کی320 گاڑیاں اور گزشتہ ماہ محض229 گاڑیاں ہی فروخت ہوسکیں۔ سوزوکی ویگن آر کی فروخت میں بھی 20 فیصد کمی آئی‘ رواں مالی سال اپریل میں سوزوکی ویگن آر کی 328 گاڑیاں اور مئی میںصرف253 گاڑیاں فروخت ہو ئیں۔ ماہرین کے مطابق اس کی بڑی وجہ ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کا مستحکم ہونا ہے جس کے باعث موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ہوا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں