ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بچوں کی اسمگلنگ؛ صارم برنی لاک اپ میں طبعیت خراب ہونے کے باعث اسپتال منتقل

  کراچی: بچوں کی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے مقدمے میں گرفتار ملزم صارم برنی کو کورٹ لاک اپ میں طبعیت خراب ہونے کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جبکہ ایف آئی اے نے عبوری چالان جمع کرادیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج شرقی کی عدالت کے روبرو دستاویزات میں ردوبدل اور بچوں کی اسمگلنگ کے مقدمے میں ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ متعلقہ جج کی عدم موجودگی کے باعث سماعت لنک جج کے روبرو ہوئی۔

وکلا صفائی نے ملزم صارم برنی کو لانڈھی سے سینٹرل جیل منتقل کرنے کی درخواست دائر کی، جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت وکلا صفائی کی استدعا پر 26 جون تک ملتوی کردی۔

وکیل صفائی عامر نواز وڑائچ نے بتایا کہ ملزم صارم برنی کی کورٹ لاک اپ میں طبعیت خراب ہونے کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ایف آئی اے نے مقدمے کا عبوری چالان جمع کرادیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم پر بچوں کو لاوارث ظاہر کرکے امریکا اسمگل کرنے کا الزام ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں