ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کے حالات بدلنے کیلئے میں واحد اور آخری چانس ہوں، جواد احمد

 لاہور: پاکستانی گلوکار اور سیاسی رہنما جواد احمد نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے حالات بدلنے کیلئے واحد اور آخری چانس ہیں۔

ایک تازہ انٹرویو میں جواد احمد بتایا کہ وہ واحد سیلبرٹی ہیں جنہوں نے ایک سیاسی جماعت بنائی، سیاست میں آنے کیلئے اپنی عزت بازار میں لانی پڑتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹی بنانا آسان کام نہیں ہے، پیسہ لگانا پڑتا ہے اور لوگوں کی تنقید بھی برداشت کرنی پڑتی ہے۔

جواد احمد کا کہنا تھا ان کے جیسا بندہ دوبارہ نہیں آئے گا اور جو بحران درپیش ہیں اس سے ملک ٹوٹ بھی سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اشرافیہ ملک کو لوٹ کر کھا رہا ہے اور حالات خراب ہونے پر وہ جائیدادیں بیچ کر ملک سے فرار ہوجائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں