ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت نے سپر 8 مرحلے میں آسٹریلیا کو ہرادیا

defeated USA by 7 wickets

سینٹ لوشیا:ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں آسٹریلیا کو شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا نے 206 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے 181 رنز بنائے اور اس کے 7 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے اور اسے اہم میچ میں 24 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ 73 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے جب کہ  کپتان مچل مارش نے 37، گلین میکسویل 20، ٹِم ڈیوڈ 15، ڈیوڈ وارنر 6، مارکس اسٹوائنس 2 اور میتھیو ویڈ صرف ایک رن بنا کر پویلین پہنچے۔پیٹ کمنز 11 اور مچل اسٹارک نے 4 رنز بنا کر میدان سے باہر کی راہ لی۔

بھارت کے ارشدیپ سنگھ نے 3، کلدیپ یادیو نے 2 اور جسپریت بمراہ   اور اکشر پٹیل نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

قبل ازیں آسٹریلیا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز اسکور کیے تھے۔ کپتان روہت شرما نے ایونٹ کی تیز ترین نصف سنچری بنائی اور 92 رنز کی شان دار اننگز کھیلی۔ سوریا کمار یادیو نے 31، شِیوم ڈوبے نے 28، رشبھ پنت 15 اور ویرات کوہلی صفر پر باہر گئے۔ ہاردک پانڈیا 27 اور رویندر جڈیجہ 9 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

آسٹریلیا کے مچل اسٹارک اور مارکس اسٹوائنس نے 2، 2  اور جوش ہیزل ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں