ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اپوزیشن لیڈر کا کے الیکٹرک والوں کو پولیس کے حوالے کرنے کا مطالبہ

کراچی (آن لائن)قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی و رہنما متحدہ قومی موومنٹ علی خورشیدی نے کے الیکٹرک والوں کو پولیس کے حوالے کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے الیکٹرک نے بدمعاشی لگا رکھی ہے، یہ باتوں سے نہیں مانیں گے۔سندھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا4 لوگوں کی چوری کی سزا 100 لوگوں کو دی جارہی ہے، یہ لاتوں کے بھوت ہیں باتوں سے نہیں مانیں گے، آئی جی سندھ ایوان میں بیٹھے ہیں، کے الیکٹرک
والوں کو پولیس کے حوالے کریں، کے الیکٹرک نے بدمعاشی لگا رکھی ہے، یہ باتوں سے نہیں مانیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ وزیر اعظم شہباز شریف سے کے الیکٹرک کے معاملے پر سنجیدہ گفتگو کریں، سندھ کی عوام حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث متاثر ہو رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سارا کچرا اٹھا کر ہم سمندروں میں پھینک دیتے ہیں، کب تک ہم اپنے سمندروں کو برباد کرتے رہیں گے؟ ہمیں مچھیروں تک کا خیال نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں