ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہ رخ خان سے متعلق بیان کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا، فریدہ جلال

 ممبئی: بالی وڈ کی نامور سینئر اداکارہ فریدہ جلال نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان سے ملاقات کے متعلق ان کے بیان کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا۔

بھارتی میڈیا پر کچھ عرصہ قبل اداکارہ کے حوالے سے یہ بیان سامنے آیا تھا کہ کنگ خان کے سیکرٹریز ان کی اداکار سے ملاقات نہیں ہونے دیتے۔

اپنے تازہ بیان میں اداکارہ نے کہا کہ ان کے بیان کو سیاق سباق سے ہٹا کر منفی انداز میں لوگوں کے سامنے لایا گیا ہے۔

فریدہ جلال کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ بیان دیا تھا کہ ان کے پاس اداکار کے جو پرانے نمبر موجود ہیں شاید وہ تبدیل ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں : حیران ہوں کس نے میرے انتقال کی جھوٹی خبریں پھیلائیں، فریدہ جلال

مزید پڑھیں : آج کل کی فلموں میں میرے لیے کوئی کردار نہیں، فریدہ جلال

اداکارہ نے کہا کہ شاہ رخ خان جب نوجوان تھے تو اداکاری میں کچے تھے لیکن اب وہ ایک بہترین اداکار بن چکے ہیں۔

واضح رہے کہ فریدہ جلال اور شاہ رخ خان بلاک بسٹر فلموں دل والے دلہنیا لے جائیں گے، ڈپلیکیٹ، کچھ کچھ ہوتا ہے، کبھی خوشی کبھی غم میں ساتھ کام کرچکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں