
برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی کے مغربی شہر ایسن میں انتہائی دائیں بازو کی آلٹرنیٹو فار جرمنی (اے ایف ڈی) پارٹی کے کنونشن کا آغاز ہوتے ہی بائیں بازو کے حامیوںنے ہنگامہ برپا کردیا۔ مظاہرین نے سڑکیں بلاک کرنے کی کوشش کی اور پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔ پولیس نے مظاہرین پر کالی مرچ کا اسپرے کیا ۔