ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حوثیوں نے یمنی فضائی کمپنی کے 4طیاروں پر قبضہ کرلیا

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) حوثی باغیوں نے یمنی فضائی کمپنی کے 4طیاروں پر قبضہ کرلیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق یمن میں صدارتی قیادت کونسل نے حوثی ملیشیا کی جانب سے قومی فضائی کمپنی کے طیاروں کو اغوا کرنے کے عمل کو دہشت گرد کارروائی قرار دیا ہے۔ خصوصی اجلاس میں وزیر اعظم کے زیر صدارت ایک حکومتی کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی گئی تا کہ اس معاملے کی نگرانی کی جا سکے۔ اس کے علاوہ حوثی ملیشیا کے ہاتھوں اغوا کیے گئے طیاروں کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ حوثیوں کی کارروائیوں کے باعث حاجیوں کی واپسی کا عمل رک گیا تھا اور یمنی حجاج کرام سعودی عرب میں پھنس گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں