ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انوشے اشرف کے شوہر کا نام اور تصاویر منظرِ عام پر

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف آر جے، ٹی وی میزبان اور اداکارہ انوشے اشرف نے اپنے شوہر کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

گزشتہ روز نجی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی انوشے اشرف نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں اپنے شوہر کی چند تصاویر شیئر کیں۔

انوشے اشرف کی جانب سے شیئر کی گئی پہلی تصویر میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ کسی سیاحتی مقام پر موجود ہیں، یہ تصویر اداکارہ کے نکاح سے پہلے لی گئی تھی۔

اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا دولہا ہے، میں بہت جلد مزید تصاویر بھی جاری کروں گی۔

a2a2

اس کے علاوہ، انوشے اشرف نے اپنے دولہا میاں کی وہ تصاویر بھی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کیں جوکہ نکاح کے دن لی گئی تھیں۔

انوشے اشرف نے بتایا کہ اُن کے شوہر کا نام شہاب رضا مرزا ہے جوکہ کافی مزاحیہ شخصیت کے مالک ہیں۔

a3a3

واضح رہے کہ انوشے اشرف نے اپنے اہلخانہ اور چند قریبی دوستوں کی موجودگی میں ورچوئل نکاح کیا، اسی وجہ سے اُن کے اپنے دولہا میاں کے ہمراہ نکاح کی کوئی تصویر سامنے نہیں آئی۔

مزید پڑھیں: انوشے اشرف رشتہ ازدواج میں منسلک، تصاویر وائرل

شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے انوشے اشرف کو نکاح کی مبارکباد دینے اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں