ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لیبیا کشتی حادثہ:2انسانی اسمگلروں کو 17،17 برس قید

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے لیبیا کشتی حادثے کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے دو انسانی اسمگلروں فیض اللہ خان اور اسلام خان کو 17، 17 سال قید کی سزا دے دی۔عدالت نے دونوں مجرمان کو 65 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔ مجرمان نے راولپنڈی کے 2 نوجوانوں کو اٹلی بھجوانے کا جھانسہ دیا تھا اور دونوں سے 65 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔مجرمان نوجوانوں کو اٹلی کے بجائے لیبیا چھوڑ کر غائب ہوگئے تھے جبکہ نوجوان کشتی کے ذریعے اٹلی سے لیبیا جانے کی کوشش میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے تھے۔25 فروری 2024 کو اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت نے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ایک انسانی اسمگلر کو 20 سال قید اور 14 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں