ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

  بجٹ کے ذریعے پاکستانی عوام پر معاشی یلغار کردی گئی، شبلی فراز

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز عدالت عظمیٰ کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز عدالت عظمیٰ کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں

اسلام آ باد : تحریک انصاف )پی ٹی آئی ) کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ جب تک پارلیمان میں وہ لوگ نہیں آئیں گے جن کو عوام نے بھیجا تب تک پارلیمان بھی مضبوط نہیں ہوگا کیونکہ وہ لوگ بیٹھے ہوئے فارم 47 کی مہربانی جو عوام کی نمائندگی نہیں کرتے، اس بجٹ کے ذریعے پاکستانی عوام پر معاشی یلغار کردی گئی، اس کے عوام متحمل نہیں ہوسکتے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہاکہ الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ہوگیا، کیس کو لمبا کیا جارہا ہے، سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے پاکستان میں بحران ہے، الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ہوگیا، یہ الیکشن کمیشن کی نالائقی نہیں بلکہ بدنیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک کی معیشت نیچے جارہی ہے جس کی بنیادی وجہ صاف اور صفاف الیکشن نہ ہونا ہے، جب تک عوامی نمائندے پارلیمان میں نہیں بیٹھیں تب تک آئی ایم ایف آپ کے فیصلے کرے گی، آئی ایم ایف کو آپ سے کوئی ہمدردی نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں