ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دوسری شادی زندگی کا سب سے بدترین تجربہ ثابت ہوئی، اورنگزیب لغاری

لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور فنکار اورنگزیب لغاری نے کہا ہے کہ انہیں اپنی زندگی میں دوسری شادی کرنے پر سب سے بڑا پچھتاوا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ دوسری شادی ان کی زندگی کا بدترین تجربہ رہا ہے اور وہ کسی کو بھی دوسری شادی کا مشورہ نہیں دیں گے۔

اورنگزیب لغاری کا کہنا تھا کہ دوسری اہلیہ توقعات کے خلاف نکلی اور اس کے ساتھ شادی کو آخری حد تک نبھانے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں : “شوبز میں کام نہ ملنے کی صورت میں فرنیچر کا کاروبار شروع کردیا”

انہوں نے بتایا کہ وہ دوسری بیوی کو طلاق نہیں دینا چاہتے تھے اسی لئے وہ ان کے دونوں بیٹوں کو لے کر امریکا چلی گئی۔

اداکار نے بتایا کہ جب دوسری اہلیہ امریکا جارہی تھی تو وہ اس لئے رو رہے تھے کہ انہوں نے اپنی زندگی کے اچھے برس اس عورت کے پیچھے ضائع کردیئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں