ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دہشتگردی واقعات میں 20 فیصد کمی ہوئی ہے،رپورٹ

اسلام آباد (آن لائن) گزشتہ 6ماہ کے دوران پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں مجموعی طور پر 474افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ دہشت گردی کے واقعات میں 20 فیصد کمی ہوئی ہے، ماہ جون میں 69 حملوں میں 60 افراد مارے گئے۔ اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک، پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلیکٹ اینڈ سیکورٹی اسٹڈیز (پی آئی سی ایس ایس) کی رپورٹ کے مطابق عسکریت پسندوں نے جون 2024ء کے دوران ملک بھر میں 69 حملے کیے ان حملوں کے نتیجے میں 60 افراد مارے گئے، جن میں سیکورٹی فورسز کے 33 اہلکار، 26 عام شہری اور ایک جنگجو شامل تھا جبکہ 65 افراد زخمی ہوئے، جن میں 33 عام شہری، 31 سیکورٹی فورسز کے اہلکار اور ایک عسکریت پسند شامل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں