ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نوازالدین صدیقی نے خود کو بدصورت اداکار قرار دے دیا

 ممبئی: بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی کا کہنا ہے کہ میں ایک بدصورت اداکار ہوں۔

اداکار نواز الدین صدیقی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میری شکل اچھی نہیں ہے اور بات کا اعتراف جب بھی آئینہ دیکھتا ہوں تو کرتا ہوں۔ مجھے خود بھی حیرت ہوتی ہے کہ میں فلم انڈسٹری میں کیسے آگیا۔ معمولی شکل کی وجہ سے لوگوں کے مذاق اور طنعوں کا نشانہ بنا۔

نواز الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی شکل کے باعث امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا۔ شوبز انڈسٹری میں خوبصورت چہروں کی ضرورت ہوتی ہے اور وہی چلتے ہیں جبکہ میں ایک بدصورت اداکار ہوں۔ مجھے اتنی بار یہ جملہ سننے کو ملا کہ مجھے خود بھی یقین ہوگیا کہ میری شکل بری ہے۔

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ خود سے بھی یہ سوال کرنے لگا تھا کہ اتنی بری شکل لے کر انٹرینمنٹ انڈسٹری میں کیوں آگئے۔ معمولی شکل کے طعنے کا جواب دینے کے لیے اداکاری پر محنت کی اور جس مقام پر بھی ہوں اسی محنت اور کام کی وجہ سے ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں