ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گلوبل ٹی20 کینیڈا، بابر اعظم رضوان کی کپتانی میں کھیلیں گے

کراچی (اسپورٹس رپورٹر )پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کینیڈین کرکٹ لیگ میں وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی کپتانی میں کھیلیں گے۔ کینیڈا کی گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں وینکوور نائٹس کی جانب سے محمد رضوان کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ وینکوور کے اسکواڈ میں بابر اعظم، محمد عامر اور آصف علی بھی شامل ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں جنوبی افریقا کے ڈیوائن پریٹورییس، نیپال کے سندیپ لمیچانے بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ وینکوور نائٹس کی طرف سے رضوان کو کپتان بنانے کا اعلان کیا گیا۔ رضوان کو کپتان بنانے کے اعلان میں فرنچائز نے ان کے نام کے ساتھ سر لکھا۔ ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سر رضوان زور آور بیٹنگ اور پھرتیلی وکٹ کیپنگ کے ساتھ ٹیم کو فتح یاب کروانے کے لیے تیار ہیں۔ خیال رہے کہ گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ 25 جولائی سے 11 اگست تک کینیڈا میں کھیلی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں