ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی رہنماؤں کی فواد چودھری سے پارٹی شخصیات کو ہدف تنقید نہ بنانے کی درخواست

investigated

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنماؤں نے فواد چودھری سے رابطہ کرکے ان سے پارٹی شخصیات  کو تنقید کا ہدف نہ بنانے کی درخواست کی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی سینئر قیادت نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری سے رابطہ کیا ہے اور ان سے تحریک انصاف کی موجودہ سینئر قیادت  پر تنقید نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فواد چودھری نے پی ٹی آئی کے رابطہ کرنے  والے رہنماؤں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت جو پالیسی اختیار کی ہوئی ہے، اس پر عمل کرنے سے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی ممکن نہیں ہو سکتی، انہوں نے کہا کہ ہمارا ایجنڈا یہ ہونا چاہیے کہ عمران خان کو جلد از جلد رہائی ملے اور ان کا عوامی مینڈیٹ انہیں واپس دلوایا جائے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں اور فواد چودھری کے درمیان اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ  موجودہ حالات میں اپوزیشن کا اتحاد ناگزیر ہے۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے فواد چودھری کی طرف سے دی گئی تجاویز کو زیرغور لانے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں