ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریاں قذافی اسٹیڈیم کی مرکزی بلڈنگ گرادی گئی

لاہور:  لاہور میں تعمیراتی کمپنی نےچیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کے لیے  قذافی اسٹیڈیم کی مرکزی بلڈنگ مکمل طور پر گرادی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر 2 شفٹوں میں کام کیا جارہا ہے،  آئندہ سال پاکستان میں ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے لاہور میں تیاریاں جاری ہیں،  عمارت کا  ملبہ اٹھانے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی وفود پاکستان آکر انتظامات کا جائزہ لے چکے ہیں، قذافی اسٹیڈیم کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی کرکٹ اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے،ٹورنامنٹ 19 فروری سے 9 مارچ تک کراچی،لاہور اور پنڈی میں کھیلا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں