ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لواری ٹنل کے قریب سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، دو جاں بحق

دیر لوئر: خیبرپختونخوا کے علاقے چترال لواری ٹنل کے قریب سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق سیاحوں کی گاڑی چترال جارہی تھی کہ عشریت کے مقام پر موڑ کاٹتے وقت کھائی میں جاگری، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور ڈرائیور گاڑی کو کنٹرول نہیں کرسکا۔

حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں، ریسکیو رضاکاروں نے میتوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں