ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

علی گنڈاپور بھڑکیں نہ ماریں، پرویزخٹک کا وزیراعلیٰ کے پی کے بیان پر ردعمل

 پشاور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک نے علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردِ عمل کرتے ہوئے کہا ہے کہ  وزیرا علی کے پی کے بھڑکیں نہ ماریں، مجھے اپنے صوبے میں کوئی بند نہیں کرسکتا۔

 اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ کسی کے خلاف نہیں، وفاقی کابینہ کے اجلاس کی کارروائی میں جو ہوا وہ بولوں گا، اس وقت کی پوری کابینہ اجلاس کی کارروائی کی گواہ ہے، علی امین گنڈاپور بھی اس وقت کی کابینہ کا حصہ تھے، وہ بھی عینی شاہد ہیں۔

پرویز خٹک نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور بھڑکیں نہ ماریں، میں علی امین کو اور علی امین مجھے بہت اچھی طرح جانتے ہیں، نہ ہی میں نے کبھی جھوٹ بولا، نہ ہی جھوٹ بولوں گا، کچھ لوگ ہیں جو سچ برداشت نہیں کر سکتے، میرا تعلق بھی خٹک قبیلے سے ہے، مجھے اپنے صوبے میں کوئی بند نہیں کر سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2013 میں اپنی محنت سے کم ممبران پر مشتمل حکومت بنائی، کسی نے احسان کر کے وزیرِ اعلی نہیں بنایا۔

یاد رہے کہ وزیراعلی کے پی کے نے دو روز قبل مانسہرہ جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پرویز خٹک کو عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کے لیے بلایا جا رہا ہے، پرویز خٹک نے عمران خان کے خلاف گواہی دی تو انہیں صوبے میں نہیں رہنے دیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں