ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیشگی اپائمنٹ کی شرط ختم‘ وزارت خارجہ میں اپوسٹائل تصدیقی عمل کل سے شروع

اسلام آباد(آن لائن) وزارت خارجہ میں اپوسٹائل تصدیق کا عمل کل (پیرسے)دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے ،پیشگی اپائمنٹ کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے ،تعلیمی اسناد، قانونی دستاویزات اور کمرشل دستاویزات کی اپوسٹائل تصدیق شروع کی جائے گی‘شہری اپواسٹائل
تصدیق کے لیے وزارت خارجہ کے واک ان طریقہ کار سے استفادہ کر سکتے ہیں۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ شہری وزارت خارجہ کے ساتھ اس کے لائزوں دفاتر بشمول لاہور اور کراچی میں بھی اپوسٹائل تصدیق کے لیے جا سکتے ہیں۔وزارت خارجہ کی جانب سے دستاویزات کی اپوسٹائل تصدیق کے لیے نیا نرخ نامہ بھی جاری کیا ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق نئے نرخ نامے کے مطابق ذاتی اور تعلیمی اسناد کی فی دستاویز تصدیق فیس3000 ہو گی‘قانونی دستاویزات 4500 اور کمرشل دستاویزات 12000 روپے فی دستاویز تصدیق کی جائیں گی۔قبل ازیں نرخ نامہ بالترتیب 500، 700 اور 3000 تھا۔سفارتی ذرائع کے مطابق پہلے وزارت خارجہ کی جانب سے کسی دستاویز کی تصدیق 6ماہ کی میعاد کے لیے ہوتی ہے۔6ماہ کے اندر دستاویز استعمال میں نہ لانے پر دوبارہ تصدیق کروانا پڑتی ہے۔اپوسٹائل کے ذریعے تصدیق شدہ دستاویزات کی میعاد ہمیشہ کے لیے ہوتی ہے۔اپوسٹائل کنونشن کے تحت اپوسٹائل تصدیق کا مرکز ہالینڈ کے شہر ہیگ میں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں