ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیئرمین ایف بی آر معافی مانگیں ورنہ ٹیکس اہلکاروں کیلیے مارکیٹوں کو نوگو ایریا بنادیں گے، شرجیل گوپلانی

فوٹو ایکسپریسفوٹو ایکسپریس
(فوٹو: فائل)(فوٹو: فائل)

  کراچی: چئیرمین ایف بی ار کی زیر صدرات ہونے والے اجلاس میں کراچی کے تاجروں نے موقع نہ ملنے پر احتجاج کیا اور زبیر ٹوانہ نے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور، گوجروانوالہ، ساہیوال، سرگودھا، کوئٹہ، پشاور، راولپنڈی، سیالکوٹ، گجرات اور دیگر شہروں کے تاجروں کے ساتھ چیئرمین ایف بی آر کا آن لائن اجلاس ہوا۔

کراچی کی تاجر براردی کی نمائندگی کرنے والے شرجیل گوپلانی نے بتایا کہ اجلاس میں چئیرمین ایف بی آر نے صرف تاجروں کو ہراساں کرنے کی باتیں کی اور کراچی والوں کو بولنے کا موقع ہی نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ گھنٹے تک انتظار کے بعد کراچی کو موقف نہ دینے پر ہم نے احتجاجا اجلاس کا بائیکاٹ کیا جبکہ اجلاس میں تاجر دوست اسکیم سمیت ٹیکس نیٹ کو بڑھانے پر بات ہونی تھی۔

شرجیل گوپلانی نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر نے معذرت نہ کی تو مارکیٹوں کو ایف بی آر اہلکاروں کے لیے نوگوایریا بنا دیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں