ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اجے دیوگن اور تبو کی نئی رومینٹک فلم ’اوروں میں کہاں دم تھا‘ کب ریلیز ہوگی؟

 ممبئی: بالی وڈ اسٹار اجے دیوگن اور اداکارہ تبو کی نئی رومینٹک فلم ’اوروں میں کہاں دم تھا‘ 2 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

فلم کی ریلیز پانچ جولائی کو شیڈول تھی لیکن پرابھاس کی سائنس فکشن فلم ’کالکی2898‘ کی شاندار کامیابی کے بعد اس کی ریلیز ملتوی کی گئی ہے۔

اجے دیوگن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر فلم کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ فلم دو اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

فلم کے ٹریلر سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ایک ایسے شخص (اجے دیوگن) کی کہانی ہے جو دہرے قتل کے جرم میں 23 برس جیل کاٹ کر رہا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اجے دیوگن اور تبو کی نئی رومینٹک فلم ’اوروں میں کہاں دم تھا‘ کی ریلیز ملتوی

’اوروں میں کہاں دم تھا‘ کی کہانی رشتوں کی پیچیدگی اور انسانی نفسیات کا احاطہ کرتی ہے اور اس کا میوزک آسکر انعام یافتہ ایم ایم کریم نے کمپوز کیا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں جمی شیر گِل، سائی منجریکر اور شانتانو مہیشواری بھی شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں