ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنسی ہراسانی کے الزامات، امریکی گلوکار نے انسٹاگرام پروفائل کو ’ری سیٹ‘ کردیا

 نیویارک: متعدد جنسی ہراسانی کے الزامات کا سامنے کرنے والے امریکی گلوکار ڈیڈی نے اپنے انسٹاگرام پیج کو ری سیٹ کردیا ہے۔

ریپر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک مختصر کلپ شیئر کیا جس میں وہ غروب آفتاب کے وقت ہوائی اڈے پر پہنچے، ہاتھ میں فون تھامے وہ ایک سیاہ جیٹ کی طرف بڑھے اور سیڑھیوں کے پاس پائلٹ کے ساتھ اشاروں کا تبادلہ کیا۔

گلوکار نے اپنی پروفائل سے تمام تصاویر اور ویڈیوز کو ہٹا دیا ، جس میں مئی میں پوسٹ کی گئی عوامی معافی بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بدنام امریکی گلوکار ڈیڈی کیخلاف جنسی تشدد اور اسمگلنگ کا مقدمہ دائر

معافی کی ویڈیو کے بارے میں اندرونی ذرائع نے وضاحت کی کہ اگرچہ انہوں نے اسے اپنے اکاؤنٹ سے ہٹا دیا ہے ، لیکن یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر کہیں اور بھی قابل رسائی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق انسٹاگرام پیج کو کلیئر کرنے کا فیصلہ خود ساختہ تھا اور یہ ان کی یا ان کی ٹیم کی جانب سے کسی اسٹریٹجک منصوبے کا حصہ نہیں تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں