ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی: جرمن قونصل خانہ غیر یورپی شہریوں کیلیے بند کردیا گیا

کراچی:جرمن قونصل خانے کو غیر یورپی شہریوں کے لیے بند کردیا گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں جرمنی کے قونصل خانے کو سیکورٹی خدشات کی بنیاد پر غیر یورپی باشندوں کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

قونصل خانے کی جانب سے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر باقاعدہ اعلامیہ  جاری کردیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں  جرمن قونصل خانہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر غیریورپی شہریوں کے لیے بند کیا گیا  ہے۔

اعلامیہ کے  مطاق جن پاکستانی شہریوں کو ویزہ جاری کیا جا چکا ہے وہ اپنا ویزہ قونصل خانے سے حاصل کر سکتے ہیں۔ قونصل خانہ تاحکم ثانی غیریورپی شہریوں کے لیے بند رہے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں