ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنسی ہراساں کرنے والے ہدایت کارکو جلد بے نقاب کردوں گی، نادیہ جمیل

 لاہور: پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ جنسی ہراساں کرنے والے شوبز ہدایت کار کو جلد بے نقاب کردیں گی۔

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ابھی ان کے بچے چھوٹے ہیں اور ان کا خون گرم ہے، وہ کچھ کرسکتے ہیں اسی لئے فی الحال نام نہیں لینا چاہتی۔

نادیہ جمیل کا کہنا تھا وہ اپنے آپ کو مشکل میں ڈالنے سے بچتی ہیں اور ایسے لوگوں سے دور رہتی ہیں جو مشکل پیدا کرسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جب سے انہیں ہدایت کار نے ہراساں کیا انہوں نے اس ہدایت کار کے ساتھ کام نہیں کیا اور وہ اب بہت کامیاب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اداکارہ نادیہ جمیل کا مرگی کے مرض میں مبتلا ہونے کا انکشاف

 یہ بھی پڑھیں : فلسطینی بچوں پر مظالم کے خلاف واک میں نادیہ جمیل کی شرکت

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں نعمان اعجاز نے ایک ڈرامے کی پیشکش کی لیکن انہیں جب علم ہوا کہ پروجیکٹ کی ہدایت کاری وہی بندہ کررہا ہے تو انہوں نے ڈرامے سے انکار کردیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں