ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حیدرآباد ،واپڈا کرپٹ ترین ادارہ بن چکا ہے،پی پی

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی ضلع حیدرآباد کے ترجمان احسان ابڑو نے شہر میں بدترین اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر شدید ترین تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ واپڈا اس وقت پاکستان کا کرپٹ ترین ادارہ بن چکا ہے، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کرپٹ ادارے کے کرپٹ افسران و اہلکاروں پر اپنی برہمی کا اظہار کر کے ایف آئی اے کو ان ڈسکوز کے کرپٹ افسران و اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دے چکے ہیں لیکن یہ شرم و حیا، انسانیت کے احساسات سے عاری لوگ عوام سے نجانے کن ناکردہ گناہوں کی سزا لینے میں مصروف ہیں؟ دو بوند ابر رحمت اور پھر حیسکو کی اس ابررحمت کو ابر زحمت میں تبدیل کردینا اب معمول بن چکا، ناقص ناکارہ، نااہل نالائق، کرپٹ ڈاکو حیسکو انتظامیہ سسٹم کی مرمت کے نام پر اربوں روپے ہڑپنے کے باوجود سالوں سے پرانے بوسیدہ ٹرانسمیشن سسٹم کو تبدیل نہ کر سکی، کئی چیف ایگزیکٹو افسران آئے اور گئے لیکنجب تک سسٹم میں اوپر سے نیچے تک موجود موجود کرپٹ ناسور افسران و اہلکاروں کے خلاف بے رحم، کڑا احتساب بلاامتیاز نہیں ہوگا اس وقت تک حیسکو کی شرمناک نااہلی عوام بھگتی رہے گی، حیسکو چیف بدعنوانی، بجلی چوری میں ملوث ڈاکو افسران کو دوبارہ اہم جگہوں پر تعینات کرکے عوام کو واضح پیغام دے رہے ہیں کہ وہ کسی وزیر اعظم، کسی وزیر داخلہ یا وزیر پانی بجلی کے احکامات کو نہیں مانتے اور کرپشن لوٹ مار کو جاری رکھتے ہوئے عوام کی زندگیاں جہنم بنانے کا مشن پورا کریں گے، پارٹی ترجمان نے وزیر اعلیٰ سندھ اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کرپٹ ناکارہ نااہل اور نالائق حیسکو انتظامیہ کو تبدیل کرکے عوام کو ریلیف دینے کے فوری اقدامات اُٹھائے جائیں، اگر عوام کی برداشت اور صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا تو حیسکو انتظامیہ کا گلی گلی کڑا محاسبہ اور عوامی احتساب شروع ہو جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں