ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر مملکت نے الیکشن ترمیمی بل کی مںظوری دے دی

 اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے الیکشن (ترمیمی) بل 2024 کی منظوری دے دی جس کے بعد اب یہ قانون کی صورت اختیار کرگیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت بل کی منظوری دی جس کے بعد الیکشن بل ایکٹ کی صورت اختیار کرگیا اور قانونی طور پر نافذ ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن ترمیمی بل قومی اسمبلی سے 28 جون اور سینٹ سے 8 جولائی کو پاس ہوا تھا، اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن ترمیمی بل کی شدید مخالفت اور ایوان سے واک آؤٹ کیا گیا۔

صدر مملکت کی منظوری کے بعد اب نئے قانون کے مطابق الیکشن ٹریبیونلز میں ریٹائرڈ ججز تعینات ہو سکیں گے۔ بل کے تحت چیف الیکشن کمشنر ٹریبونل میں ریٹائرڈ ججز کی تعیناتی کے مجاز ہوں گے، ہائیکورٹ ججز کی ٹریبونل میں تعیناتی پر چیف الیکشن کمشنر ہائی کورٹ کے چیف جسٹسز سے مشاورت کرنے کے پابند ہوں گے۔

واضح رہے کہ اعلی عدلیہ نے قانون کی جگہ آرڈیننس لانے پر کڑی تنقید کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں