اسلام آباد:سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ اس ملک کا نظام حکومت اسٹیبلشمنٹ چلا رہی ہے، مہنگائی غربت افلاس اور بجلی قیمتوں کے بڑھ جانے کی وجہ سے لوگ خودکشیوں پر مجبور ہیں۔
جمشید دستی نے کہا کہ تمام سازشیں امریکا کروا رہا ہے۔پاکستان کے اندر کوئی جمہوریت نہیں ہے، امریکا کے کہنے پر ملک کے اندر معصوم لوگوں کے خلاف آپریشن ہوئے ہیں، ملک کے مسائل کا حل صرف شریعت کا نفاذ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب جنگ شروع ہو چکی ہے اور اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان کے ساتھ مذاکرات کر نے ہوں گے، ملک کے اندر خانہ جنگی شروع ہو گئی تو پھر اس کو روکنا کسی کے بس میں نہیں ہوگا۔
جمشید دستی نے کہاکہ اشرافیہ کو دی جانے والی سہولیات فوری طور پر ختم کی جائیں، عمران خان کی رہائی کے لیے لاکھوں افراد اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے۔
