اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)چیئرمین ایف بی آر اور مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مذاکرات پہلے مرحلے میں کامیاب نہ ہوسکے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق،صدر مرکزی تنظیم تاجران کاشف چودھری نے کہا ہے کہ تاجردوست اسکیم کے نام پر تاجروں سے فراڈ ہورہا ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کریں گے تاجر دوست سکیم کے نام پر تاجروں کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کی گئی یا ریاستی بدمعاشی اور طاقت کا استعمال کیاگیا تو کراچی سے خیبر اور گوادر سے چترال تک ملک جام کردیں گے،بجلی اور گیس کے بلوں میں انکم ٹیکس سمیت چودہ قسم کے ٹیکسز دینے والے نان فائلر نہیں انہیں فائلر کا سٹیٹس دیاجائے ہم دوگنا ٹیکس دینے کو تیار ہیں لیکن ایف بی آر کی چیرہ دستیاں قبول نہیں۔