ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈبلیو ڈبلیو ای کے مشہور ریسلر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول امریکی اداکار و ریسلر جان سینا نے ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

ڈبلیو ڈبلیو ای کے خاص ایونٹ منی ان دی بینک کا انعقاد کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ہوا، جہاں جان سینا نے یہ اعلان کیا کہ 2025 میں وہ ریسلنگ کی دنیا کو خیرباد کہہ دیں گے۔ 2025ء میں ریسل مینیا بطور ریسلر ان کا آخری ایونٹ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ڈبلیو ای میں کام کرنے کے دوران انہوں نے متعدد مشکلات کا سامنا کیا مگر لوگوں کی محبت نے انہیں آگے بڑھنے میں مدد فراہم کی۔

47 سالہ جان سینا 2001 میں ڈبلیو ڈبلیو ای کا حصہ بنے تھے اور انہیں ہر دور کے بہترین ریسلرز میں سے ایک مانا جاتا ہے، اپنے کیرئیر کے دوران وہ 16 بار ورلڈ چیمپئن بننے میں کامیاب ہوئے جو ڈبلیو ڈبلیو ای کی تاریخ کا ریکارڈ ہے۔

اس موقع پر وہاں موجود لوگوں نے تھینک یو جان سینا کے نعرے لگائے جبکہ ریسلر نے جو ٹی شرٹ پہنی ہوئی تھی، اس میں لکھا تھا کہ ’دی لاسٹ ٹائم از ناؤ‘۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں